اسلام آباد(وقائع نگار)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بلے کے نشان کے لیے اہل ہے کہ نہیں؟ الیکشن کمیشن پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق محفوظ فیصلہ کل سنائے گا۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق کاز لسٹ کے مطابق کل 12 بجے فیصلہ سنایا جائے گا، انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو 2 اگست کو نوٹس جاری کیا تھا کہ انٹرا پارٹی الیکشن نہ کروانے پر پی ٹی آئی کو بلے کے نشان کیلئے نااہل کیوں نہ کیا جائے۔سماعت کے دوران پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر گوہر نے بتایا تھا کہ انٹرا پارٹی الیکشن پارٹی آئین میں ترمیم سے پہلے ہوئے، بعد میں ہم نے ترامیم واپس لے لی ہیں۔الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کو اختیار ہے کہ وہ کیس میں پی ٹی آئی کو درگزر کر دے۔ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن سے متعلق 13 ستمبر کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔