اسلام آباد(وقائع نگار)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی جتنی تیزی سے بنی تھی اتنی تیزی سے ٹوٹی ہے۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق ہم نیوز کے پروگرام” ہم دیکھیں گے منصورعلی خان کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ لوگوں کو پریشرائز کر کے پی ٹی آئی میں شامل کیا گیا تھا۔9مئی واقعات کے بعدکوئی بھی خودکوایسی پارٹی سے منسلک نہیں کرسکتا،چیئرمین پی ٹی آئی کی تینوں بہنیں کورکمانڈر ہاوس کیا لینے گئی تھیں؟کیا یہ خاندان میں بیٹھ کر فیصلہ ہو اتھا کورکمانڈر ہاوس کو آگ لگانی ہے؟انہوں نے کہا کہ ایسے لوگ موجودہیں جوضمیرکی آوازپرکہتے ہیں ان چیزوں کی سپورٹ نہیں کرسکتے،یہ لوگ غیر یقینی صورتحال پید ا کر کے معیشت کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔لیگی رہنما نے مزید کہا کہ نواز شریف کے ساتھ زیادتی ہوئی،بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نااہل کیا گیا، چیئرمین پی ٹی آئی تکنیکی بنیادوں پر تمام مقدمات میں فائدہ اٹھاتے رہے۔