پی ٹی وی اورپارلیمنٹ حملہ کیس،اسد عمر کو پولیس نے بڑی خوشخبری سنا دی

اسلام آباد(وقائع نگار)پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی )کے سابق رہنما اسد عمر کو وفاقی دارالحکومت کی پولیس نے پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس میں بڑی خوشخبری سنا دی۔
”پاکستان ٹائم“کے مطابق پولیس نے پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس میں سابق وفاقی وزیر اسد عمر کے خلاف کیس واپس لے لیا،جس کے بعد اسد عمر کے وکلاء نے بھی درخواست ضمانت واپس لے لی۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں اسد عمر کے خلاف پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس کی سماعت ہوئی،ایڈیشنل سیشن جج عبدالغفور کاکڑ نے سماعت کی۔کیس میں اہم پیشرفت اس وقت سامنے آئی جب تھانہ سیکرٹریٹ کی پولیس نے سیشن عدالت میں اہم بیان دیا اور تفتیشی افسر نے اسد عمر کے خلاف کیس واپس لینے کا بیان دیتے ہوئے کہا کہ ان کی گرفتاری مطلوب نہیں ہے۔پولیس بیان کے بعد اسد عمر کے وکلاء نے بھی ان کی درخواست ضمانت واپس لے لی۔عدالت نے تفتیشی افسر کے بیان کے بعد درخواست ضمانت نمٹا دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں