لاہور(سپیشل رپورٹر) جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق نے عام انتخابات سے قبل نئی مثال قائم کرتے ہوئے ایسا کام کرنے کا اعلان کر دیا کہ مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف اور پیپلز پارٹی کے کو چیئرمین آصف علی زرداری کے پسینے چھوٹ جائیں گے۔
”پاکستان ٹائم“کے مطابق پشاور میں منعقدہ حقوق طلبہ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ وزراء اور افسروں کے گھروں سے اربوں روپے برآمد ہوئے ہیں،ملک کی ترقی کے راستے میں امریکہ،برطانیہ سے زیادہ ان کے ایجنٹ رکاوٹ ہیں،اگر کرپٹ افراد سے لوٹا گیا پیسہ واپس لیا جائے تو ملک کو قرضوں کی ضرورت نہیں ہو گی،میں خود کو احتساب کے لیے پیش کرتا ہوں،اب آصف زرداری، نواز شریف،شہباز شریف بھی خود کو احتساب کے لیے پیش کریں۔انہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو لوٹنے والوں کے خلاف عوام 8 فروری کے انتخابات میں ہمارا ساتھ دیں،جماعت اسلامی اقتدار میں آ کر تعلیم کا بجٹ 60 فیصد تک بڑھائے گی،طالبات کے لیے الگ تعلیمی ادارے اور مفت ٹرانسپورٹ دی جائے گی،مفت گرلز میڈیکل کالج اور یونیورسٹی بنائیں گے،سرکاری تعلیمی اداروں میں کوئی سہولت موجود نہیں ہے،جماعت اسلامی نوجوانوں کو سرکاری سطح پر بیروزگاری الاونس دے گی۔