لاہور(وقائع نگار)پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما ندیم افضل چن نے لاہور میں مسلم لیگ (ن) کی بڑی واضح شکست کا دعویٰ کردیا۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں ندیم افضل چن، پی ٹی آئی کے بیرسٹر گوہر خان اور ن لیگ کے سینیٹر مصدق ملک نے شرکت کی۔انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ن لیگ لاہور سے صرف خواجہ سعد رفیق کی سیٹ ہی جیت سکے گی۔اس موقع پر پی پی رہنما نے پنجاب کی نگراں حکومت پر شدید تنقید کی۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں نگراں حکومت دراصل ن لیگ کی ہے، جو ن لیگی پالیسیوں پر عمل درآمد کررہی ہے۔