اسلام آباد(نیور رپورٹر)سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا کی ایک سینئر صحافی سے 2018 میں ہونے والی ٹیلی فونک گفتگو منظر عام پر آ گئی۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق سینئر صحافی نے مارچ 2018 میں یہ سوال کیا ”آپ کی بیگم کی عمران خان سے شادی ہوگئی ہے؟ دل تو د±کھا ہوگا! جس پر انہوں نے کہا کہ گھروں کی عزت رکھنی ہوتی ہے۔ اور ہر گھر سے عزتیں رکھنی ہوتی ہے۔ آپ کو پتہ ہے نہ پردہ پوشی اللہ تعالیٰ کی ذات کو پسند ہے۔ کوئی کام ایسا نہیں اللہ کی ذات کروا رہی ہوتی ہے۔ کوئی کسی کو قتل کر دے بدوں کے ذمہ بد کام لگا دیتا ہے، نیکوں کے ذمہ نیک کا۔ہر کام مالک کی طرف سے ہورہا ہوتا ہے، کوئی اسے ہلال کرکے لے لیتا ہے، کوئی حرام یہ اب جو ہوا ہے نا۔ میرا ایمان ہے ، ہر چیز سامنے ہے۔