کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی چیمبر میں صنعتی ایسوسی ایشنز کی گیس کی قیمتوں پر پریس کانفرنس ،دسمبر میں صنعتیں بند کرنے کی دھمکی دیدی۔
نجی ٹی وی کے مطابق کراچی چیمبر کے صدر نے کہا کہ گیس کی قیمتوں پر وزیر توانائی کے سامنے تحفظات رکھے لیکن کچھ نہ ہوا ،پاکستان ہوژری مینو فیکچرز ایسوسی ایشن نے کہا کہ دسمبر کے پہلے ہفتے امپورٹ ،ایکسپورٹ بند کر دینگے ۔صنعتکاروں نے کہا کہ صنعتی زون کو بند کر کے احتجاج ریکارڈکر ائیں گے پہلے مرحلے میں ایک دن ایکسپورٹ بند ،دوسرے ہفتے دو دن بند کریں گے ،اسی طرح احتجاج کو بڑھاتے جائینگے ۔
یہ بھی پڑھیں : کوئٹہ میں تنور مالکان کی ہڑتال کا 12واں دن ،آج ڈپٹی کمشنر آفس کے سامنے دھرنا