لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب کی نگران حکومت نے آج سے دھواںچھوڑنے والی گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاﺅن شروع کرنے کا اعلان کر دیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق سموگ اور آلودگی پر قابو پانے کیلئے حکومت کی جانب سے مختلف اقدامات پر عمل جاری ہے ،اسی سلسلہ میں آج سے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کیخلاف کارروائی شروع کی جائے گی ،دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو سات ہزار روپے تک کا چالان کیا جائے گا ۔
یہ بھی پڑھیں : عوام کو بجلی کا ایک اور جھٹکا لگانے کی تیاری