ڈی آئی خان (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقہ کولاچی میں خفیہ اطلاع پر آپریشن ،دو دہشتگرد مار دیے گئے ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کے ساتھ شدید فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشتگرد ہلاک ہو گئے ،شمالی وزیرستان میں بھی سیکیورٹی فورسز کا آپریشن ،ایک دہشتگرد مارا گیا ،ہلاک ہونے والے دہشتگردوں سے اسلحہ برآمد کر لیا گیا ۔