مہمند (وقائع نگار )پیپلز لائرز فورم کے ضلعی صدر ایڈوکیٹ گل بشر اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں اور جلد مسلم لیگ ن میں شمولیت کااعلان کرنے کا عندیہ دیدیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گل بشرنےبتایاکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ دیرینہ رفاقت رہی اور ہمیشہ پارٹی نظریہ کی پاسداری کی، ہر موڑ پر پارٹی اور کارکنان کی خدمت کی ہے لیکن اب پاکستان پیپلز پارٹی ذولفقار علی بھٹو شہید اور بے نظیر بھٹو شہید کے نظریات اور فلسفے سے منحرف ہوچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میری سیاسی جد وجہد ہمیشہ جاری رہے گا اور جلد آئندہ کے لائحہ عمل اور نئی سیاسی جماعت کا اعلان کروں گا۔