نواز شریف کی انتخابی مہم واشنگٹن،وائٹ ہاوس اور پینٹاگون میں چل رہی ہے،ڈاکٹر بابر اعوان کا الزام

اسلام آباد(نیوز رپورٹر )پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کے مرکزی رہنما ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا ہے کہ نواز شریف کی انتخابی مہم واشنگٹن،وائٹ ہاوس اور پینٹاگون میں چل رہی ہے۔
”پاکستان ٹائم“کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران صحافی نے ڈاکٹر بابر اعوان سے سوال کیا کہ علی نواز اعوان کو استحکام پارٹی جوائن کرنے پر کس طرح دیکھتے ہیں؟اس پر بابر اعوان نے کہا کہ اسی طرح جیسے آپ دیکھتے ہیں،پہلے چھوٹے بھائی کو امپورٹڈ وزیر اعظم کے طور پر بٹھایا گیا،اب نواز شریف ڈبل امپورٹڈ ہے، امریکی سفارت خانے کے دو بیانات اس بات کا ثبوت ہیں،پہلے ڈونلڈ لو تھا اور اب ڈونلڈ بلوم ہے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کیلئے انہوں نے لفظ استعمال کیا کہ پولیٹیکل ایکٹر سے ملاقات کی،نواز شریف کی انتخابی مہم واشنگٹن،وائٹ ہاوس اورپینٹاگون میں چل رہی ہے۔پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ لوگ تیاربیٹھے ہیں کہ 8 فروری کو مہنگائی اور پیٹرول بم کا بدلہ لیں گے،پرچی کے ذریعے سے بدلہ لیا جائے گا جیسا جمہوریت میں ہوتا ہے،لوگوں نے ووٹ ڈالنا ہے،کسی کا کوئی ہاتھ نہیں پکڑ سکتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں