پاکستان میں سونے کو”آگ“لگ گئی

کراچی(کامرس رپورٹر)پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں کمی ہونے کی بجائے فی توللہ قیمت دو لاکھ 16 ہزار روپے پر ہی مستحکم کھڑی ہے،توقع کی جا رہی تھی کہ پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئے گی لیکن سونے کی قیمتیں ہیں کہ کم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہیں،سونا فروشوں کا کہنا ہے کہ شادیوں کے سیزن میں قیمتوں میں کمی کی توقع رکھنا نا ممکن ہے اور آنے والے دنوں میں بھی سونے کی قیمتیں کم ہونے کی بجائے بڑھنے کا امکان ہے۔
پاکستان ٹائم کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 16 ہزار پر مستحکم ہے۔کراچی اور ملتان کے ڈیلرز کے مطابق 10 گرام کے 24 قیراط سونے کی قیمت 1 لاکھ 85 ہزار 185 روپے ہے جبکہ 22 قیراط سونے کی قیمت 1 لاکھ 69 ہزار 753 روپے ریکارڈ کی جارہی ہے۔دوسری جانب عالمی منڈی میں سونے کی فی اونس قیمت میں ایک ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 1981 ڈالر ہو گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں