اسلام آباد(وقائع نگار)سپریم کورٹ کے معزز جج جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے اپنے خلاف دائر ریفرنس کی کارروائی روکنے کے لئے ملک کے مہنگے تین وکلا کی ٹیم منتخب کر لی،سپریم کورٹ میں جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کامقدمہ کون سے وکلاء لڑیں گے؟تفصیلات سامنے آ گئیں۔
”پاکستان ٹائم“کے مطابق سپریم کورٹ کے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی اپنے خلاف جوڈیشل کونسل کی کارروائی روکنے کے لئے ملک کے معروف وکلا کا انتخاب کرتے ہوئے اپنے خلاف درخواستوں پر سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔جسٹس مظاہر نقوی نے اپنی درخواست میں سپریم جوڈیشل کونسل کی کاررروائی ختم اور کارروائی کیلئے موصول نوٹس بھی غیر قانونی قرار دینے کی استدعا کی ہے۔دوسری جانب معروف صحافی مطیع اللہ جان نے دعویٰ کیا ہے کہ جسٹس مظاہر نقوی نے اپنے دفاع کے لئے ملک کے مایہ ناز وکلا کا انتخاب کیا ہے اور یقیناً انہیں بھاری فیس بھی ادا کرنا ہو گی۔صحافی مطیع اللہ جان کے مطابق جسٹس مظاہر نقوی نے ملک کے معروف قانون دان اور عمران خان کے وکیل سابق گورنر پنجاب سردار لطیف خان کھوسہ،معروف قانون دان مخدوم علی خان، سپریم کورٹ کے وکیل سعد ممتاز ہاشمی اور دو وزرائے اعظم کے وکیل بننے کا اعزاز حاصل کرنے والے خواجہ حارث کو اپنا وکیل منتخب کیا ہے۔