اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کو رٹ کے جسٹس مظاہر نقوی نے اپنے خلاف جاری مہم کو عدلیہ پر حملہ قرار کر دیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق جسٹس مظاہر نقوی نے سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا ،جسٹس مظاہر نے عدالت عظمیٰ سے جوڈیشل کونسل کی کارروائی ختم کرنے کی استدعا کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ ظاہر کیے گئے اثاثے جج کیخلاف کارروائی کی بنیاد نہیں بن سکتے ،ٹیکس حکام کی جانب سے اثاثوں پر کبھی کوئی نوٹس نہیں آیا ،جوڈیشل کونسل نے اعتراضات طے کیے بغیر آئیندہ کارروائی کا نوٹس بھیجا ،27اکتوبر کو پریس ریلیز جاری کر کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کی ۔
یہ بھی پڑھیں : ہائیکورٹ میں بشریٰ بی بی کے کیس کی سماعت ،اینٹی کرپشن ،ایف آئی اے سے رپورٹ طلب