خیبر پختونخوا (وقائع نگار)غیر قانونی مقیم 18 ہزار غیر ملکیوں کی فہرست خیبر پختونخوا پولیس کو ارسال کر دی گئی۔
”پاکستان ٹائم ”کے مطابق غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ روز بھی 2 ہزار غیر قانونی مقیم 959 افغان باشندے اپنے ملک چلے گئے۔ 17 ستمبر سے اب تک طورخم بارڈر سے 2 لاکھ 21 ہزار 440 غیر ملکی اپنے وطن جا چکے ہیں۔محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا نے 18 ہزار غیر ملکیوں کی فہرست صوبائی پولیس کو بھیج دی ہے جس میں 6 ہزار سے زیادہ بچے اور 5 ہزار سے زیادہ خواتین شامل ہیں۔کے پی پولیس کا کہنا ہے کہ غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو کئی بار اپنے ملک جانے کا نوٹس دیا لیکن یہ لوگ نہیں گئے، فہرست میں شامل افراد کو رواں ماہ کے آ خر تک ڈی پورٹ کیا جائے گا۔