پنجاب (وقائع نگار)پی ٹی آئی جنوبی پنجاب کے رہنما خالد نثار ڈوگر کو 9 مئی کے مقدمے میں گرفتار کر لیا گیا۔
”پاکستان ٹائم ”کے مطابق پولیس نے خالد نثارڈوگر کو بورے والا میں ان کے گھر سے گرفتار کیا۔ خالد نثار ڈوگر کئی ماہ سے بیرون ملک روپوش تھے۔یاد رہے کہ 9 مئی کو چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کے بعد پرتشدد واقعات میں ملوث تحریک انصاف کے متعدد رہنما تاحال روپوش ہیں، خالد نثار ڈوگر بھی کئی ماہ سے بیرون ملک روپوش تھے، وہ حلقہ پی پی 231 سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر بھی ہیں۔