ورلڈ کپ فائنل ،بھارت نے آسٹریلیا کو جیت کیلیے آسان ہد ف دے دیا

احمد آباد (سپورٹس ڈیسک)آئی سی سی کرکٹ فائنل میں بھارت نے 10 وکٹں کے نقصان پر آسٹریلیا کو 241 رنز کا ہدف دیدیا۔
”پاکستان ٹائم ”کے مطابق دنیائے کرکٹ کا اگلا بادشاہ کون ہو گا، فیصلہ آج ہو جائے گا۔ فائنل میچ کا ٹاس آسٹریلیا نے جیتا اور پہلے بیٹنگ کی دعوت بھارت کو دی، کھیل کے آغاز پر اوپنرز روہت شرما اور شبمن گل کریز پر آئے اور اہم ترین میچ میں آسٹریلین بلے بازوں کا سامنا کر تے ہوئے 4 اوورز کے اختتام پر 30 رنز بنائے تھے کہ 5 ویں اوور کی پہلی بال پر شبمن گل نے سٹارک کی بال پر زمبا کو کیچ دے دیا، انہوں نے صرف 4 رنز بنائے ۔روہت شرما 47 ، شریاس 4 پر پویلین لوٹ گئے، ویرات کوہلی کو54 رنز پر کمنز نے بولڈ کیا،جدیجہ صرف 9 رنز بنا سکے۔ کے ایل راہول نے ایک چوکے کی مدد سے 66 رنز بنائے اور سٹارک کی بال پر کیچ دے دیا، محمد شامی 6 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، جسپریت بمرا کو زمپا نے صرف ایک رن پر ایل بی ڈبلیو کر دیا، سریا کمار کو 18 رنز پرہیزل وڈ نے شکار کیا۔ کلدیپ یادیواور محمد سراج نے 50اوورز کے اختتام پر240 رنز بنائے تاہم آخری بال پر رن لینے کی کوشش میں کلدیپ یادیو رن آوٹ ہو گئے، یوں آسٹریلیا کو 241 رنز کا آسان ہدف مل گیا۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ جسپریت بمرا اور محمد سراج کے علاوہ دونوں اسپنرز بھی کیریئر کی بہترین فارم میں ہیں لیکن آسٹریلوی اوپنر ٹریوس ہیڈ اور ڈیوڈ وارنر پہلی گیند سے حملہ کرتے ہیں پھر مچل مارش، اسٹیو اسمتھ اور گلین میکسویل بھی بھارتی بولنگ پر حملہ آور ہونے کے لیے تیار ہیں۔آسٹریلوی بولرز کے لیے روہت شرما، ویرات کوہلی اور کے ایل راہول بڑا چیلنج ہیں.بھارت آئی سی سی ورلڈ کپ کے ناک آٹ مرحلے میں کبھی آسٹریلیا کو شکست نہیں دے سکا ہے، لیکن اس بار اسے ہوم گرانڈ کا ایڈوانٹیج حاصل ہے۔ورلڈ کپ ٹرافی کے حصول کیلئے اس فائنل معرکے کو ایک لاکھ سے زائد شائقین دیکھ رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں