لاہور(وقائع نگار)پاکستان مسلم لیگ میں اہم سیاسی شخصیات اور سابق اراکین قومی اسمبلی کی شمولیت کا سلسلہ جاری ہے، دو مزید سابق اراکین قومی اسمبلی نے پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا ۔
”پاکستان ٹائم ”کے مطابق سابق اراکین قومی اسمبلی سردار عاشق گوپانگ اور سردار عامر طلال گوپانگ نے ن لیگ میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ دونوں رہنمائوں نے سردار عاشق گوپانگ اور سردار عامر طلال گوپانگ نے نواز شریف سے ملاقات کی۔اس کے بعد دونوں رہنمائوں نے سابق وزیراعظم اور پارٹی صدر شہباز شریف سے ملاقات کی اور پارٹی میں باقاعدہ شمولیت کااعلان کیا۔ملاقات کے سابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ ، سردار اویس خان لغاری بھی ہمراہ موجود تھے۔