کبھی کسی سیاسی جماعت کی حمایت نہیں کی ،لاہور بار ایسوسی ایشن

کبھی کسی سیاسی جماعت کی حمایت نہیں کی ،لاہور بار ایسوسی ایشن

لاہور(وقائع نگار)لاہور بار ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہوا جس کا اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا ہے۔
”پاکستان ٹائم ”کے مطابق لاہور ہائی کورٹ بار نے ہمیشہ پروفیشنل وکلا کو سپورٹ کیاہے۔بار کے پلیٹ فارم کا مقصد وکلا کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرناہے۔لاہور بار ایسوسی ایشن نے کبھی کسی سیاسی جماعت کی حمایت نہیں کی۔لاہور بار ایسوسی ایشن کسی جماعت کیخلاف عزائم نہیں رکھتی ،کوئی وکیل سیاسی جماعت سے تعلق رکھتا ہے تو یہ اس کا ذاتی فعل ہے۔وکلاکسی بھی سیاسی جماعت کے پلیٹ فارم سے الیکشن لڑنے اور سیاسی معاملات میں آزاد ہیں،لاہور بار کا پلیٹ فارم وکلا کے سیاسی فیصلے کا ذمے دار نہیں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں