(ن)لیگ کی جیت پاکستان کی معاشی ترقی کے لئے ناگزیر ہے، شہبازشریف

(ن)لیگ کی جیت پاکستان کی معاشی ترقی کے لئے ناگزیر ہے، شہبازشریف

لاہور(وقائع نگار)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدرو سابق وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ ن لیگ کی جیت پاکستان کی معاشی ترقی کے لئے ناگزیر ہے۔
”پاکستان ٹائم ”کے مطابق مسلم لیگ (ن)کے صدر شہبازشریف سے پارٹی کے سینئر رہنماں سابق گورنررفیق رجوانہ، خواجہ سعد رفیق، سردار ایاز صادق، عبدالغفار ڈوگر، خواجہ عمران نذیر اور عطا اللہ تارڑ نے ملاقاتیں کیں، پارٹی رہنماں نے آشیانہ اقبال ریفرنس میں بریت پر شہبازشریف کو مبارک دی اور خوشی کا اظہار کیا۔پارٹی رہنماں نے سیاسی انتقام کے دور کا بہادری اور جرات سے مقابلہ کرنے پر پارٹی صدر کو خراج تحسین پیش کیا، شہبازشریف نے پارٹی رہنماں کے جذبات پر شکریہ ادا کیا اور نیک تمناں کا اظہار کیا، اور کہا کہ اللہ تعالی کا شکر ہے جس نے ایک بار پھر عوام اور قانون کی نظر میں سرخرو کیا۔قیادت، کارکنوں نے بڑی جرات وبہادری اور ثابت قدمی دکھائی، قیادت کی بے گناہی پر کارکنوں اور عوام کو یقین تھا، یہ اعتماد سب سے بڑا اثاثہ ہے، پاکستان اور عوام کی خدمت پر ناحق سزا کا سامنا کرنا اعزاز سمجھتا ہوں، ایک دھیلے کا الزام ثابت نہ ہونا عوام کی خدمت کا انعام ہے۔شہبازشریف نے مزید کہا کہ افسوس ہے کہ چار قیمتی سال سیاسی انتقام میں جھونک دیئے گئے، انتقامی سیاست سے قوم کے فائدے کے منصوبے، معیشت تباہ، عوام مہنگائی کا شکار ہوگئے، ہمیں اپنی سزا کا نہیں عوام اور ملک کو ملنے والی سزا کا دکھ ہے۔انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کی جیت مہنگائی کے ستائے عوام کی جیت ہوگی، مسلم لیگ (ن) کی جیت پاکستان کی معاشی ترقی کے لئے ناگزیر ہے، پاکستان کی معاشی ترقی اولین ایجنڈا ہے، عوام کو مہنگائی سے اسی طرح نجات دلائیں گے جس طرح لوڈشیڈنگ سے نجات دلائی تھی۔سابق وزیراعظم کا مزید کہنا تھا جس طرح دہشت گردی اور بدامنی ختم کی تھی، انشا اللہ مہنگائی ختم کریں گے، نوازشریف کی قیادت میں پاکستان کی ترقی کا سنہرا دور شروع ہوگا، پارٹی کارکنان اور رہنما روایتی جذبے اور عزم کے ساتھ الیکشن کی تیاری کریں۔ن لیگ کے صدر سے ملاقات میں سابق ارکان قومی اسمبلی سردار عاشق گوپانگ اور سردار عامر طلال گوپانگ نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کیا، شہباز شریف نے سردار عاشق گوپانگ اور سردار عامر طلال گوپانگ کو مسلم لیگ (ن) میں شمولیت پر خوش آمدید کہا اور مبارکباد دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں