اسلام آباد(وقائع نگار)نگراں وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ افغان طالبان اچھی طرح جانتے ہیں کہ ٹی ٹی پی کے لوگ پاکستان کے خلاف کہاں سے کارروائیاں کر رہے۔
”پاکستان ٹائم ”کے مطابق نگراں وزیر اعظم نے یہ بات جیو نیوز کے پروگرام جرگہ میں میزبان سلیم صافی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔نگراں وزیر اعظم نے مزید کہا کہ اب یہ فیصلہ افغان طالبان کو کرنا ہے کہ وہ ان کو ہمارے حوالے کرتے ہیں یا ان کے خلاف کارروائی کرتے ہیں۔