لاہور(سٹاف رپورٹر)چیئرمین پاکستان علما کونسل علامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ فلسطینیوں کی مدد جاری رکھیں گے، غزہ کی صورتحال پر حکومت کا موقف قائداعظم والا ہے۔ یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ فلسطین کی صورتحال پر دوست ملکوں کے ساتھ رابطے میں ہیں، فلسطین کے مسئلے پر ہم سب ایک ہیں۔علامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ پیغام پاکستان کے بیانیے پر مکمل عملدرآمد کر رہے ہیں، قانونی طور پر پاکستان میں رہنے والے افغان مہاجرین کو نہیں نکالا جارہا۔