لاہور (عدالتی رپورٹر ) لاہورکے پوش علاقے ڈیفنس میں ٹریفک حادثے اور چھ افراد کی ہلاکت کے مقدمے میں گرفتار ملزم افنان نے سیشن کورٹ میں ضمانت بعد از گرفتاری دائر کر دی۔ ڈیفنس کارحادثے میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد کی ہلاکت کے واقعہ میں گرفتار ملزم افنان نے قتل کی دفعات کے تحت سیشن کورٹ میں ضمانت دائرکی ہے۔ ڈیفنس سی پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کررکھا ہے، مقدمے میں دہشتگردی کی دفعات بھی شامل ہیں۔