لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سموگ کے تدارک کیلئے سافٹ لاک ڈاﺅن لگانے کی تجاویز تیار کر لی گئیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی انسداد سموگ کا اجلاس آج ہو گا ،اجلاس میں سموگ کے تدارک کیلئے محکموں کی جانب سے تجاویز دی جائینگی ۔سموگ کے تدارک کیلئے تجاویز میں بدھ کو تعلیمی ادارے بند ،ہفتہ کو مارکیٹیں،جم ،تھیٹر اور فیکٹریاں بند کرنا شامل ہے ،بڑی شاہراہوں پر ٹریفک سگنل بند ہونے پرگاڑیوں کے انجن بند کرنے ،پبلک اور نجی گاڑیوں کو محدود کرنے کی تجویز بھی دی جائیگی ،بدھ اور ہفتہ کو سافٹ لاک ڈاﺅن کے بعد لاہور میں ناکے لگانے کی بھی تجویز ہے ۔
یہ بھی پڑھیں :