اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس 20نومبر کو طلب کر لیا گیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق سپریم جوڈیشل کونسل کے اجلاس میں جسٹس مظاہر نقوی اور جسٹس سردار طارق کے خلاف شکایات کا جائزہ لیا جائے گا،اجلاس میں جسٹس مظاہر نقوی کے جوڈیشل کونسل کے بعض ممبران پر اعتراضات پر بھی غور کیا جائے گا ۔
یہ بھی پڑھیں : سائفر کیس کی جیل میں سماعت،اسلام آباد ہائی کورٹ نے بڑا حکم جاری کر دیا