yasmeen rashid

یاسمین راشد کا نواز اورشہبازشریف کیخلاف الیکشن لڑنے کا اعلان

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) اشتعال انگیز ی کے مقدمہ میں یاسمین راشد کے جوڈیشل ریمانڈ میں 27نومبر تک توسیع دیدی گئی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت میں پیشی کے دوران ڈاکٹر یاسمین راشد نے جج سے درخواست کی کہ ہم نے الیکشن لڑنا ہے ،اعجاز چوہدری ،محمود الرشید اور عمر سرفراز چیمہ و دیگر نے الیکشن لڑنا ہے ۔عدالت نے پوچھا کہ کیا الیکشن کیلئے جیل سے باہر ہونا ضروری ہے ،یاسمین راشد نے کہا کہ انتخابات کیلئے الیکشن مہم چلانا ہوتی ہے ،ہم عدالتوں پر یقین رکھتے ہیں ہمیں انصاف دیا جائے ،میں نے نواز اورشہباز شریف کیخلاف الیکشن لڑنا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں : نواز شریف کوئٹہ پہنچ گئے ،خاموشی برقرار

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں