سٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ قائم،ڈالر بھی مہنگا ہوگیا

سٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ قائم،ڈالر بھی مہنگا ہوگیا

کراچی (کامرس ڈیسک)کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان سٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ قائم کرتے ہوئے ہنڈرڈ انڈیکس 56 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کر گیا جبکہ اس کے برعکس ایک بار پھر ڈالر کی قیمت بڑھنے کا سلسلہ جاری رہا۔ تفصیلات کے مطابق پیر کو ٹریڈنگ کے دوران 100 انڈیکس میں 618 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ سٹاک مارکیٹ میں 736 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 100 انڈیکس ملکی تاریخ میں پہلی بار 56 ہزار سے زائد پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ادھرانٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 77 پیسے کا اضافہ ہوا ہے جس کے ساتھ انٹربینک میں ڈالر 287 روپے 80 پیسے کا ہو گیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں