پشاور(سٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ کی حلف برداری کے بعد خیبرپختونخوا کی نئی نگران کابینہ نے حلف اٹھا لیا۔ گورنرکے پی غلام علی نے نگران صوبائی کابینہ سے حلف لیا، تقریب حلف برداری گورنر ہائوس کے پی میں ہوئی،نگران صوبائی کابینہ میں سید مسعود شاہ، ارشاد قیصر اور آصف رفیق شامل ہیں، اس کے علاوہ نجیب اللہ، سید عامر عبداللہ اور فیروز جمال شاہ بھی کابینہ کا حصہ ہیں، احمد رسول بنگش، محمد قاسم خان، عامر ندیم اور احمد جان بھی کابینہ میں شامل ہیں۔