صرف الیکشن کرانا اہم نہیں، الیکشن صاف اور شفاف ہونے چاہئیں، علی محمد خان

صرف الیکشن کرانا اہم نہیں، الیکشن صاف اور شفاف ہونے چاہئیں، علی محمد خان

اسلام آباد(وقائع نگار)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ تمام ٹکٹیں چیئرمین پی ٹی آئی کی اجازت سے جاری ہوں گی۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق ہم نیوز کے پروگرام ”پاکستان ٹونائٹ ود سید ثمرعباس” میں گفتگو کرتے ہوئے علی محمد خان نے کہاہے کہ سیاسی جماعتیں اتحاد کرتی ہیں،ماضی میں ہم نے بھی اتحاد کیا ہے،فی الحال چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے اتحاد کا کوئی عندیہ نہیں۔سسٹم پراثرانداز ہونے والے تمام افراد سے بات ہونی چاہئے، الیکشن میں لیول پلیئنگ فیلڈ ملنی چاہئے،صرف الیکشن کرانا اہم نہیں، الیکشن صاف اور شفاف ہونے چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ الیکشن تو ہو جانے ہیں مگر الیکشن کے بعد کا پاکستان کیسا ہو گا، ان تمام لوگوں نےملک کو یہاں تک پہنچا دیا ہے، یہ سوچنا چاہیے کہ 8فروری کے بعد کا پاکستان کیسا ہو گا۔کور کمیٹی دو تین معاملات پر کام کر رہی ہے ، ہماری لیڈر شپ کو پریشر میں پارٹی چھوڑنی پڑی ، کچھ لوگ غائب ہو جاتے تھے پھر سامنے آ جاتے تھے، ماضی میں بھی جماعتوں کو مشکلات کا سامنا کر نا پڑتا تھا۔ماضی میں پیپلز پارٹی اور ن لیگ کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔علی محمد خان کا کہنا تھا کہ تمام ٹکٹیں چیئرمین پی ٹی آئی کی اجازت سے جاری ہوں گی ، تام ٹکٹیں چیئرمین پی ٹی آئی کے دستخط سے جاری ہوں گی۔اسد عمر کے حوالے سے سوال کے جواب میں پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ میرے علم میں نہیں کہ اسد عمر پارٹی میں آنا چاہتے ہیں، اسد عمر کے ایک قابل آدمی اور ہماری پارٹی کے بڑا نام تھے، پی ٹی آئی کی پالیسی کبھی اداروں سے ٹکراو کی نہیں تھی۔اسد عمر چیئرمین پی ٹی آئی کے دل کے بھی قریب تھے، اسد عمر کا جانا ہمارے لیے مایوسی کا دن تھا، فواد چودھری پر مشکل وقت ہے میری دعائیں ان کے ساتھ ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں