اسلام آباد(وقائع نگار)پاکستان تحریک انصاف کے پارٹی رہنماﺅں کی گرفتاری کا سلسلہ جاری، ایک اوررہنما کو گرفتارکرلیا گیا۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما اکبر خان تنولی کو ایف سکس اسلام آباد سے حراست میں لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اکبر خان تنولی 9 مئی واقعہ کے بعد سے روپوش تھے۔اکبر خان تنولی سابق چیئرمین وزیر اعلیٰ شکایات سیل راولپنڈی ڈویڑن کے عہدے پر رہ چکے ہیں، وہ چیئرمین تحریک انصاف کے سکیورٹی سٹاف کا حصہ بھی تھے جبکہ اکبر خان تنولی حلقہ پی پی ٹو حسن ابدال سے امیدوار بھی تھے۔