کولکتہ (سپورٹس ڈیسک )ورلڈکپ کے 44 ویں میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 93رنز سے شکست دے دی۔ انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ پچاس اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر 337رنز بنائے جس کے جواب میں پاکستانی ٹیم صرف244رنز ہی بنا سکی اور تمام کھلاڑی اوٹ ہو گئے۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق میچ ایڈن گارڈنز کولکتہ میں انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔انگلینڈ کی پہلی وکٹ 82 رن پر گری، افتخار احمد نے ڈیوڈ ملان کو 31 رن پر آوٹ کیا، بعدازاں حارث روف نے جونی بیئر اسٹو کو 59 رن پر پویلین لوٹایا۔بین اسٹوکس نے 84 رن کی اننگز کھیلی، انہیں شاہین آفریدی نے بولڈ کیا، جوروٹ 60 رن بنا کر آوٹ ہوئے، ہیری بروک نے 30 اور جوز بٹلر نے27 رن بنائے، معین علی 8 رن بناسکے۔پاکستان کی جانب سے حارث روف نے3، محمد وسیم نے3، شاہین آفریدی نے 2 اور افتخار احمد نے ایک وکٹ حاصل کی۔ مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی پہلی وکٹ صفر سکور پر گری جب اننگز کی دوسری گیندپر ڈیوڈ ویلے نے عبداللہ شفیق کو آوٹ کردیا۔اس کے بعد فخر زمان صرف ایک سکور بنا کر آوٹ ہوئے۔ کپتان بابر اعظم38سکور بنا کر آوٹ ہوئے۔اس کے بعد محمد رضوان 36سکور بنا کر محمد علی کی گیند پر آوٹ ہوئے۔سعود شکیل 29سکور بنا کر عادل رشید کی گیند پر آوٹ ہوئے۔افتخار احمد تین سکور بنا کر معین علی اور شاداب خان چار سکور بنا کر عادل رشید کی گیند پر آوٹ ہوئے۔آغا سلمان 51اور شاہین آفریدی 25سکور بنا کر آوٹ ہوئے۔انگلینڈ کی جانب سے ڈیوڈ ویلے نے تین جبکہ گس آکنسٹن ، عادل رشید اور معین علی نے دو، دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔