پنجاب پولیس کی خواتین اہلکاروں کیلئے خوشخبری،  الیکٹرک سکوٹیاں فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیاگیا

پنجاب پولیس کی خواتین اہلکاروں کیلئے خوشخبری،  الیکٹرک سکوٹیاں فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیاگیا

 لاہور (کرائم رپورٹر) پنجاب کی نگران حکومت نے صوبے بھرمیں خواتین پولیس اہلکاروں کو الیکٹرک سکوٹیاں فراہم کرنے کا فیصلہ کیاہے ، ان بائیکس پر خواتین اہلکار دیگر سرکاری امور کی انجام دہی کے علاوہ گشت بھی کرسکیں گی ۔ حکومتی ذرائع نے  بتایا کہ پنجاب پولیس کیلئے 3کروڑ روپے سے ایک سو پچاس سکوٹیاں خریدی جائیں گی اور اس سلسلے میں سمری حکومت کو موصول ہوچکی ہے،خواتین اہلکاروں کو باقاعدہ تربیت دیکر سکوٹی فراہم کی جائے گی۔ یادرہے کہ نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے سکوٹیاں خریدنے کیلئے آئی جی پنجاب کوہدایت کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں