شمالی وزیرستان میں پاک فوج کے تعاون سے ایم سی پی ایل نے چار موبائل ہیلتھ یونٹس قائم کر دیے  گئے

شمالی وزیرستان میں پاک فوج کے تعاون سے ایم سی پی ایل نے چار موبائل ہیلتھ یونٹس قائم کر دیے  گئے

  وزیرستان (ہیلتھ رپورٹر ) شمالی وزیرستان میں پاک فوج کے تعاون سے ایم سی پی ایل نے چار موبائل ہیلتھ یونٹس قائم کر دیے گئے، انہیں سی ایس آر کے تحت تیار کیا گیا ہے جس میں مریضوں کی سہولت کے لیے لیب ٹیسٹ سسٹم، ای سی جی، الٹرا سانڈ اور بلڈ پریشر کے سسٹمز سے لیس کیا گیا ہے۔ ہیلتھ یونٹس کا آغاز  شمالی وزیرستان کے گردئی اور شیوا میں کیا گیا ہے جسے باقی علاقوں میں پہنچایا جائے گا،ان   یونٹس کا مقصد علاقے کے مکینوں کو ان کے گھر کی دہلیز پر معیاری اور ضروری طبی سہولیات کی فراہمی ہے۔ ہیلتھ یونٹس ابتک مجموعی طور پر 402 مریضوں کو، جن میں 129 مرد، 77 خواتین اور 96 بچے شامل ہیں، کو طبی سہولیات فراہم کر دی گئی ہیں۔ علاج معالجے کے علاوہ لوگوں کو مختلف قسم کی بیماریوں سے بچا اور احتیاطی تدابیر کے ساتھ مفت دوائیاں بھی دی جاتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں