اہم شخصیت کی ن لیگ میں شمولیت

اہم شخصیت کی ن لیگ میں شمولیت

مظفر گڑھ(وقائع نگار)پاکستان مسلم لیگ (ن) میں مظفر گڑھ کی اہم شخصیات نے شمولیت اختیار کرلی ہے۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق مظفر گڑھ کے حلقہ پی پی 268 سے محمد اجمل چانڈیا اور محمد اکرم چانڈیا مسلم لیگ ن میں شامل ہوگئے۔ دونوں شخصیات نے رانا ثناءاللّٰہ اور اویس لغاری سے ملاقات کے دوران ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔محمد اجمل چانڈیا نے قائد ن لیگ نواز شریف، صدر ن لیگ شہباز شریف کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا۔رہنما مسلم لیگ ن رانا ثناءاللّٰہ نے اس موقع پر کہا کہ اجمل چانڈیا، اکرم چانڈیا کی مسلم لیگ ن میں شمولیت سے پارٹی مزید مضبوط ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں