راولپنڈی،ٹیکسلا (سٹاف رپورٹر)تحریک انصاف کے سابق رہنماغلام سرورخان کی پارٹی میں شمولیت پر جہانگیرترین کا ردعمل بھی آگیااور کہا ہے کہ ہم یقیناً نیا پاکستان بنائیں گے۔ غلام سرور خان کی استحکام پاکستان پارٹی میں باضابطہ شمولیت کے حوالے سے ٹیکسلا میں منعقد کی گئی تقریب سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ غلام سرور خان میرے بھائی ہیں،ان کی خواہش پر آیا ہوں، غلام سرور خان کی شمولیت پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ جہانگیر ترین نے کہا کہ ہمیں اپنی زبان سوچ سمجھ کر استعمال کرنی چاہیے، کسی کے خلاف بری بات نہیں کرنی چاہیے۔