لیہ(وقائع نگار خصوصی)سابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے فرزند ظہیر شیراز شاہ کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے جس کے نیتجے میں وہ اپنے ساتھی سمیت زخمی ہوگئے، بتایاگیا ہے کہ ظہیر مظفرگڑھ سے جیپ ٹریک کا جائزہ لینے کیلئے لیہ آرہے تھے۔ بتایاگیا ہے کہ حادثہ لیہ کے موضع رکھ خیرے والا کے کھوچاہ گنجی والا میں ریلی کے مڈپوائنٹ سے 10کلومیٹردور پیش آیا،دونوں زخمیوں کو ملتان کے نجی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔