لیگی رہنماجاوید لطیف نے انتخابات سے پہلے عمران خان کو انصاف ملنے کیلئے آواز اٹھادی

لیگی رہنماجاوید لطیف نے انتخابات سے پہلے عمران خان کو انصاف ملنے کیلئے آواز اٹھادی

لاہور (سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ کے رہنما ا ور سابق وفاقی وزیر جاوید لطیف نے انتخابات سے پہلے عمران خان کو بھی انصاف ملنےکے لیے آواز اٹھادیاور کہا ہے کہ انتخابات سے پہلے میاں نوازشریف اور چیئرمین پی ٹی آئی کو انصاف ملنا چاہیے، اگرکوئی مجرم ہے تواسے سزا ملنی چاہیے،جمہوریت کے پودے کی پرورش کرنی چاہیے لیکن9مئی کے پودے کی پرورش غلط ہوگی۔ یہاں پریس کانفرنس سے خطاب میں میاں جاوید لطیف نے کہا کہ ہم آئین کی بات کرتے ہیں توکہا جاتا ہے کہ ڈیوپراسس نہیں ہے، قاسم سوری اورعارف علوی نے غیرآئینی کام کیے، آج لیول پلیئنگ فیلڈ کا کہا جارہا ہے، صدرمملکت بھاشن دے رہے ہیں، لیول پلیئنگ فیلڈ یہ ہے کہ نوازشریف کے زیر التوا کیسزکی ایک تاریخ فکس کی جائے، الیکشن سے پہلے نوازشریف اورچیئرمین پی ٹی آئی کوانصاف ملنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ تاثردیا جارہا ہے کہ نوازشریف قومی حکومت بنانے جارہے ہیں”ووٹ کوعزت دو” کا معنی ہرگز یہ نہیں ہے کہ ووٹ کے بغیرباری دو،ان کا مزید کہناتھا کہ اقتدارکی باریاں عوام منتخب کرکے دیتے ہیں،عوام نے وزیراعظم کومنتخب کرنا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں