لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) شاعر مشرق علامہ اقبال کاآج 146واں یوم پیدائش ،ملک بھر میں تقریبات کا اہتمام کیا جا رہا ہے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق لاہور میں مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی ،پاک بحریہ کے چاک و چوبند دستے نے گارڈ کی ذمہ داری سنبھال لی ۔آج ملک بھی میں شاعر مشرق کو یاد کرنے کے حوالے سے تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا ۔