اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)سموگ متاثرہ اضلاع میں 10نومبر کو بینک کھلیں رہیں گے یا بندہونگے؟ سٹیٹ بینک نے اعلان کردیا
”پاکستان ٹائم “کے مطابق پنجاب کے بعض اضلاع میں بینکوں کی برانچیں سموگ کی وجہ سے 10 نومبر جمعہ کو بند رہیں گی۔سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق حکومت پنجاب کے 8 نومبر 2023 کو جاری کردہ نوٹیفکیشن کے تحت یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ لاہور ڈویڑن (ضلع لاہور، ننکانہ صاحب، شیخوپورہ، قصور)، ضلع گوجرانوالہ، ضلع حافظ آباد، ضلع سیالکوٹ اور ضلع نارروال کے تمام بینک/مائیکرو فنانس بینک 10 نومبر جمعہ کو اپنی برانچیں بند رکھیں گے۔یاد رہے کہ سموگ کی وجہ سے حکومت پنجاب نے 8اضلاع میں 10نومبر کی عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔