کراچی (کامرس رپورٹر) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی اور تاریخ میں پہلی بار100 انڈیکس 54 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 407 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا ہے جس کے ساتھ 100 انڈیکس 54 ہزار 267 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ ہوا ۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز سٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 737 پوائنٹس اضافے سے 53 ہزار 860 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔