ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) ورلڈ کپ کے میچ میں افغانستان نے آسٹریلیا کو جیت کیلئے 292رنز کا ہدف دیدیا ۔
ممبئی کے وانکھڈے کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں افغانستان کے اوپنرز ٹیم کو اچھا آغاز دینے میں ناکام رہے، اوپنر رحمان اللہ گربار 21 اور رحمت شاہ 30 رنز بناکرآﺅٹ ہو گئے، کپتان حشمت اللہ شاہدی 26، عظمت عمرزئی 22، محمد نبی 12 رنز بناکرپویلین لوٹ گئے،ابراہیم زادران نے 129رنز کی شاندار اننگ کھیلی اورآسٹریلیاکی ٹیم کو ایک بڑا ہدف دینے میں راہ ہموار کی ۔