modi sarkar

مودی سرکار کی مسلم مخالف مہم عروج پر،علی گڑھ کا نام ہری گڑھ رکھنے کی تیاری

نئی دلی (مانیٹرنگ ڈیسک)مودی سرکار مسلم دشمنی میں الٰہ آباد اور فیض آباد کے بعد اب علی گڑھ کا نام بھی تبدیل کرنے کی تیاری کر رہی ہے ۔
وزیراعظم نریندر مودی کی مسلم مخالف مہم عروج پر ہے ، بی جے پی اور اس کی ذیلی انتہا پسند تنظیمیں سیاسی فائدے اٹھانے کے لیے مسلم مخالف کارڈز کو ہمیشہ سے استعمال کرتی آئی ہیں ، ریاست اتر پردیش میں علی گڑھ میونسپل کارپوریشن نے شہر کا نام تبدیل کر کے ہری گڑھ رکھنے کی تجویز منظور کرلی ہے،تجویز شہر کے میئر پرشانت سنگھل کی جانب سے اجلاس میں پیش کی گئی جسے میونسپل کارپوریشن کے تمام کونسلرز نے متفقہ طور پر منظور کر لیا ۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل کی بربریت کیخلاف احتجاج9،ملکوں نے سفارتی تعلقات ختم کر دیے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں