اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر فواد چوہدری کیخلاف دھوکہ دہی کیس کی سماعت ،سر پر کپڑا ڈال کر عدالت میں پیش کیا گیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق پیشی پر فواد چوہدری نے اپنے وکیل سے کہا کہ مجھے سر پر کپڑا ڈال کر لایا گیا ،توہین عدالت کی درخواست دائر کرو ۔وکیل صفائی فیصل چوہدری نے عدالت سے کہا کہ فواد چوہدری سابق وفاقی وزیر اور سپریم کورٹ کے وکیل ہیں ،ان کو اہلخانہ سے ملاقات کی اجازت دی جائے ۔پراسیکیوٹر عدنان علی نے عدالت سے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی ،عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا،بعد ازاں عدالت نے جسمانی ریمانڈ میں ایک دن کی توسیع کا فیصلہ سنا دیا ۔
یہ بھی پڑھیں : اڈیالہ جیل کے سامنے بیگ سے بارودی مواد برآمد