اسلام آباد(کرائم رپورٹر)وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے کارروائی کر کے غیر ملکی کو بازیاب کرا لیا جن میں چار خواتین اورتین بچے شامل ہیں، ملزمان بازیاب کرائی گئی خواتین کا جنسی استحصال بھی کرتے رہے۔ ایف آئی اے کے ترجمان نے بتایا کہ متاثرین کا تعلق آذربائیجان سے ہے جنہیں ملازمت کا جھانسہ دے کر وزٹ ویزے پر لایا گیا تھا، ویزا کی معیاد ختم ہو چکی تھی، متاثرہ خواتین اور بچوں کو اسلام آباد کے سیکٹر ای 11کے فلیٹس سے بازیاب کیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جارہے ہیں۔