اسلام آباد (اکنامک رپورٹر)انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کی وزارت خزانہ سے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی تک حکومتی ملکیتی اداروں کے نقصانات کی رپورٹ مانگ لی ہے جس پر وزارت خزانہ نے دسمبر 2023تک رپورٹ فراہمی کیلئے مہلت مانگی۔ مقامی میڈیا کے مطابق آئی ایم ایف وفد نے حکومتی ملکیتی اداروں کے نقصانات کے جائزہ کیلئے سنٹرل مانیٹرنگ یونٹ ٹیم کو بھی جانچا، آئی ایم ایف مشن نے سنٹرل مانیٹرنگ یونٹ ٹیم سے اپنی پہلی جائزہ رپورٹ فراہم کرنے کا مطالبہ بھی کیا جس پر جواب دیا گیا ہے کہ حکومتی ملکیتی اداروں کے نئے اعداوشمار کو جانچا جا رہا ہے جس کو جلد مکمل کر لیا جائے گا اور رپورٹ آئی ایم ایف کیساتھ بھی شیئرکی جائے گی ۔
یہ بھی پڑھیں : دنیا بھر میں آج یوم شہدا جموں منایا جائیگا