اسد قیصر کے بھائی کیخلاف بھی مقدمہ بن گیا

اسد قیصر کے بھائی کیخلاف بھی مقدمہ بن گیا

صوابی(کرائم رپورٹر)پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے بھائی پر اداروں کے خلاف مہم چلانے پر صوابی میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ مقدمہ کے متن میں دعویٰ کیاگیا ہے کہ عدنان خان نے اپنے بھائی اسدقیصر کی گرفتاری پر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اداروں کےخلاف مہم شروع کردی تھی،عدنان خان کےخلاف مقدمہ صوابی کے رہائشی آفتاب علی نے درج کرایا ہے، اور الزام لگایاگیا کہ سرکاری اداروں کو اپنی ڈیوٹی ادا کرنے سے منع کررہے ہیں جس سے عالمی سطح پر پاکستانی اداروں کی بے عزتی ہورہی ہے۔یادرہے کہ اسد قیصر پہلے ہی تحویل میں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : دنیا بھر میں آج یوم شہدا جموں منایا جائیگا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں