پشاور (سٹاف رپورٹر ) پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے نائب صدر ظاہر شاہ طورو کا کہنا ہے کہ کسی سے اتحاد کیے بغیر صوبہ میں آئندہ حکومت پی ٹی آئی کی ہی ہو گی، اتحاد کے لیے سیاسی جماعتوں کی جانب سے پیشکش کی جارہی ہے لیکن پی ٹی آئی کا اتحاد کا ارادہ نہیں ۔ نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ظاہرشاہ طورو کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اپنے دم پر الیکشن لڑے گی اور صوبے میں آئندہ حکومت پی ٹی آئی کی ہی ہوگی، پی ٹی آئی صوبے میں واحد مضبوط پارٹی ہے، پی ٹی آئی کے علاوہ تمام سیاسی جماعتیں عوام سے منہ چھپا رہی ہیں، لیول پلیئنگ فیلڈ پر تمام سیاسی جماعتوں کو متحد ہونا چاہیے۔