فواد چودھری عدالت میں پیش

فواد چودھری عدالت میں پیش

اسلام آباد(وقائع نگار)فواد چودھری کو چہرے پر کپڑا اور ہاتھوں میں ہتھکڑی کے ساتھ عدالت میں پیش کردیا گیا ”پاکستان ٹائم “کے مطابق فواد چودھری کو پولیس سیکیورٹی میں ڈسٹرکٹ جوڈیشل کمپلیکس لایا گیا۔ فواد چودھری نے عدالت سے کہا کہ مجھے میرے وکلاء سے ملنے دیا جائے جس پر ڈیوٹی جج عباس شاہ نے فواد چوہدری کو وکلاءسے ملنے کی اجازت دی۔فواد چودھری سے اہلیہ حبا چوہدری، وکلاءفیصل اور فراز چوہدری نے ملاقات کی۔ وکیل فیصل چوہدری نے کمرہ عدالت میں اعتراض اٹھایا کہ فواد کے چہرے پر کپڑا کیوں ڈالا گیا؟اس موقع پر اسلام آباد پولیس نے ڈسٹرکٹ جوڈیشل کمپلیکس سے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا 5 روز کا ریمانڈ مانگ لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں