لاہور(وقائع نگار) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات میں ظالم اور مظوم کے درمیان مقابلہ ہو گا۔
انہوں ںے کہا کہ پڑھی لکھی نوجوان قیادت کو بھرپور مواقع فراہم کیے جائیں گے۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 2 خاندانوں کی پارٹیوں کو بار بار ڈرائی کلین کر کے اقتدار پر بٹھایا گیا اور جماعت اسلامی کا انتخابات میں روایتی سیاسی اشرافیہ سے مقابلہ ہو گا۔انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں ظالم اور مظلوم میں مقابلہ ہو گا جبکہ منصفانہ انتخابات کے لیے لیول پلیئنگ فیلڈ ضروری ہے۔سراج الحق نے کہا کہ ملک پر سالہا سال مسلط رہنے والی پارٹیوں نے لوٹ مار کی، جماعت اسلامی قومی و صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں پر اپنے امیدوار کھڑا کرے گی۔