اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)عدالت نے فواد چوہدری کی گرفتاری پر پولیس سے رپورٹ طلب کر لی ۔
برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق اسلام آباد کے جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو بازیابی کی درخواست میں پولیس سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔فواد چوہدری کے بھائی فیصل چوہدری نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ فواد چوہدری کو غیر قانونی قیدسے بازیاب کرایا جائے،انھوں نے اپنی درخواست میںکہا کہ دن ساڑھے بارہ بجے کچھ لوگ جوعام کپڑوں اور وردی میں ملبوس تھے ان کے بھائی کو اپنے ساتھ لے گئے،فواد چوہدری کسی مقدمہ میں مطلوب نہیں تھے ،وہ لوگ انھیں غیر قانونی طور پر اٹھا کر لے گئے ۔ عدالت نے پولیس سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت پیر تک ملتوی کر دی۔
یہ بھی پڑھیں : فواد چوہدری گرفتار ،نامعلوم مقام پر منتقل